حیدرآباد۔8۔اپریل(اعتماد نیوز)اتر پردیش کے وارناسی سے بی جے پی کے
وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کا مقابلہ کانگریس پارٹی سے اجئے رائے
کرینگے۔جو وارناسی کے مقامی رکن اسمبلی بھی ہیں۔ چنانچہ کانگریس لیڈر رن
دیپ سنگھ نے کہا کہ اجئے رائے مقامی قائد ہیں۔ جو کئی انتخابات کا ڈٹ کر
مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل
کی ۔ اسی لئے کانگریس انے اجئے رائے کو ہی
نریندر مودی کے خلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ اجئے رائے
2009کے پارلیمانی انتخابا ت میں ایس پی سے اس حلقہ میں مرلی منوہر جوشی کے
خلاف مقابلہ کرکے انتخابات میں ناکام رہے تاہم انہوں نے ایس پی کو چھوڑ کر
اسمبلی انتخابات کے موقع پر کانگریس سے مقابلہ کرکے کامیابی حاصل کی۔